Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاہندوستان

دہلی فساد: ملزم بنائے گئے۶؍ بے گناہ بالآخر بَری

دہلی فساد: ملزم بنائے گئے۶؍ بے گناہ بالآخر بَری

یہ افراد در اصل فسادات کے متاثرین میں شامل تھے، اب تک ۶۱؍ مسلم ملزمین کی گلوخلاصی ہو چکی ہے، عدالت نے کہا کہ ملزمین کیخلاف ایک بھی واضح ثبوت نہیں ہے۔

دہلی کی کڑکڑڈومہ کورٹ نے دہلی فسادات ۲۰۲۰ء  ایک اہم مقدمہ میں ماخوذ تمام۶؍ ملزمین کو باعزت بری کر دیا۔ ان ملزمین پر ہنگامہ آرائی، چوری، توڑ پھوڑ اور آتشزنی جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے لیکن پولیس ان کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں پیش کرسکی ۔ بری کئے جانے والوں میں ہاشم علی، ابو بکر، محمد عزیز، راشد علی، نجم الدین عرف بھولا اور محمد دانش شامل ہیں۔ یہ مقدمہ قراول نگر تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت میں ان ملزمین کی پیروی جمعیۃ علماء ہند کے وکلاء نے کامیابی کے ساتھ کی۔ یہ بھی جمعیۃ کی بڑی کامیابی ہے کہ اس نے  دہلی فسادات میں ماخوذ کئے گئے اب تک ۶۱؍ مسلمانوں کو باعزت بری کروالیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button