Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان میں سیلاب سے 24 افراد جاں بحق

پاکستان میں سیلاب سے 24 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر لاہور میں حالیہ بارشوں نے 44 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثنا، پاکستان کے شمالی مغرب میں واقع صوبہ خیبر پختونخواہ میں نیشنل کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان بارشوں کے باعث صوبہ خیبر پختونخواہ کے کئی اہم دریاؤں میں طغیانی آ گئی اور سیلاب پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن کو مکمل الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔ لاہور شہر میں بھی آج موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی گلیوں میں پانی بھر گیا اور نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

سن 2022 کے موسم گرما میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں کے بعد 1739 افراد ہلاک اور 30 ملین متاثر ہوئے تھے، دو سال قبل آنے والے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button