Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

تمام مومنین پر لازم ہے کہ قرآن، غدیر اور اہل بیت کی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کوتاہی نہ کریں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

تمام مومنین پر لازم ہے کہ قرآن، غدیر اور اہل بیت کی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کوتاہی نہ کریں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 25 محرم الحرام 1446 ہجری کو منعقد ہوا، جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے وقت تمام اہل دنیا کو خطاب کرنے کے سلسلے میں فرمایا: قرآن کریم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ تک، امیر المومنین امام علی علیہ السلام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، ائمہ اطہار علیہم السلام تک نے قران کریم کی آیات اور احادیث میں دنیا کے تمام لوگوں کو نصیحت فرمائی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: قرآن کریم میں بار بار “یا ایھا الناس” استعمال ہوا ہے کہ “ناس” کے معنی تمام انسان ہیں، یہ شیعوں یا مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے واقعہ غدیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: غدیر کے دن وہاں صرف مسلمان موجود تھے، کوئی غیر مسلم وہاں نہیں تھا لیکن رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے “معشر الناس” کی تعبیر استعمال کی، اس کا مطلب کہ آپ نے تمام انسانوں کو خطاب فرمایا ہے۔‌

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: لہذا قران اور اہل بیت علیہم السلام کے احکام اور نصیحتیں تمام بشر کے لئے ہیں، چونکہ بہت سے لوگوں تک حقائق نہیں پہنچے ہیں لہذا وہ معذور ہیں، اس لئے تمام مومنین پر لازم ہے کہ وہ قرآن کریم، غدیر اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو پوری دنیا تک پہنچانے میں کوتاہی نہ کریں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اسی سنت کے پیش نظر ظہور کے وقت حضرت حجت سلام اللہ علیہ تمام انسانوں کو خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button