صوبہ کربلا میں زیارت اربعین کی تیاری کے سلسلہ میں کربلا گورنر کا اعلان آمادگی
صوبہ کربلا میں زیارت اربعین کی تیاری کے سلسلہ میں کربلا گورنر کا اعلان آمادگی
صوبہ کربلا کے گورنر نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر آنے والے زائرین کی خدمت کی تاکید کی۔ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔ کربلا گورنر نصیف الخطابی نے کہا: یہ گورنریٹ پہلے سے ہی لاکھوں زائرین کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہے جو اس مقدس شہر میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر زیارت کے لئے آتے ہیں۔ الخطابی نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری آلات استعمال کئے جاتے ہیں اور اس شہر کے 8 چوک تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں اور اربعین حسینی کے زائرین کی نقل و حرکت کی سہولت کے لئے نئی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔ الخطابی نے مزید کہا کہ صوبہ میں خدمات کے شعبے اعلی کارکردگی کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی میکانزم سے لیس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: روضہ امام حسین علیہ السلام، روضہ حضرت عباس علیہ السلام، ملیٹری سیکورٹی فورسز، حسینی موکب اور کربلا کے رہنے والے زائرین اربعین کے استقبال کے لئے مکمل ہم آہنگی میں ہیں۔ الخطابی نے شہر کربلا کو ایک حسینی موکب بتایا جو دنیا کے ہر حصے سے آنے والے تمام زائرین کو خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ زائرین کے قیام کے دوران ان کے لئے آرام دہ اور محفوظ ماحول پیدا کرنے کی کربلا معلی میں اجتماعی کوششیں کی گئی ہیں۔