Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

عراق زائرین اربعین کے لئے تین نئے راستے کھول رہا ہے: رکن سلامتی اور دفاعی کمیٹی پارلیمنٹ

عراق زائرین اربعین کے لئے تین نئے راستے کھول رہا ہے: رکن سلامتی اور دفاعی کمیٹی پارلیمنٹ

عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے ایک رکن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس سال زیارت اربعین کے دوران تین نئے راستے کھولے جائیں گے جو منفرد اور غیر معمولی ہیں۔

ہمارے ساتھی رپورٹر نے اس سلسلہ میں رپورٹ تیار کی جس پر توجہ دیں۔

عراقی ایوان نمائندگان کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے نمائندے یاسر اسکندر نے شیعہ خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: اس سال عراقی ایوان نمائندگان کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی زیارت اربعین کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے اور زیارت کے انتظام کے لئے غیر معمولی طریقے سے حفاظتی اقدامات کا اہتمام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا: اس سال زیارت اربعین کے منصوبہ میں زائرین کے لئے نئے راستے کھولنے اور اسے جدید طریقے کار اور انداز سے روضوں کی جانب منظم کرنے کے لئے تین نئے راستے بنائے گئے ہیں۔ نیز مختلف راستوں میں فلاحی جذاب موکب بھی ہوں گے تاکہ زائرین کے آنے جانے میں سہولت اور ان کی بہترین خدمت کی جا سکے۔
عراقی پارلیمنٹ کے اس رکن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ صرف عراق کے اندرونی علاقوں تک محدود نہیں ہے بلکہ سرحدی گزرگاہوں سے کربلا شہر تک جاری ہے۔


اسکندر نے عراق کے جوائنٹ آپریشن سینٹر گورنریٹس کے تعاون سے زیارت اربعین کے تفصیلی انتظامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا: زیارت اربعین کے موقع پر جب زائرین میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے مختلف سمتوں میں زائرین کی نقل و حرکت پر کئی مراکز کے ذریعہ نگرانی کی جاتی ہے تاکہ ان کی آمد و رفت کو اطمینان بخش بنایا جا سکے۔
پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکیورٹی کمیشن کے رکن نے مزید کہا: سرحدی گزرگاہوں سے زائرین کی آمد و رفت کی لائن معین ہیں اور اس نقطہ نظر کے مطابق جو پہلے سے طے شدہ تھا سرحد میں داخل ہونے والے زائرین کی تعداد اور انداز کے لحاظ سے ہم زیارت اربعین کے موقع پر محبان اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button