اسلامی دنیاخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

ہندوستان ؛ یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام لکھنؤ میں منعقد مجالس عزا

ہندوستان ؛ یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام لکھنؤ میں منعقد مجالس عزا

لکھنو۔ امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے غم میں لکھنو شہر کے مختلف امام بارگاہوں، کربلا، روضوں اور گھروں میں مجالس و ماتم کا انعقاد کیا گیا اور شبیہ تابوت کی زیارت بھی کرائی گئی۔ خواتین نے گھروں میں ماتم کیا اور مردوں نے امام باڑوں میں عزاداری کی۔

مولانا کلب احمد نقوی نے درگاہ حضرت عباس علیہ السلام رستم نگر میں مجلس کو خطاب کیا، مولانا ظہیر عباس نے پیر بخارہ میں مجلس کو خطاب کیا،  مولانا سید سلطان حسین نے کربلا دیانت الدولہ میں مجلس کو خطاب کیا، عباس متقی نے امام بڑا سید محمد تقی میں مجلس خطاب کی، مولانا میثم زیدی نے امام بالا حسنین عابدی اشرف آباد میں مجلس کو خطاب کیا، مولانا صدف جونپوری نے امام باڑہ امیر محل صاحبہ رسی بٹان مولوی گنج میں مجلس کو خطاب کیا، امام بارگاہ ماسٹر محمود آغا میں مولانا میثم زیدی نے مجلس کو خطاب کیا، اطہر ولا منصور نگر میں مولانا یعسوب عباس نے مجلس کو خطاب کیا۔

سجاد باغ کالونی میں مومنین محلہ پر مشتمل انجمن سجادیہ کی جانب سے یوم سید سجاد علیہ السلام منایا گیا۔ جس میں مجلس کو مولانا علی ابوذر نے خطاب کیا۔ بعدہ ریاست کے مختلف علاقوں سے آئی انجمنوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ امام والا ڈپٹی اکرام حسین میں منعقد مجلس عزا کو مولانا ثقلین عابدی نے خطاب کیا عزاداروں نے دہکتے انگاروں پر ماتم کیا جس میں ہندو عزادار بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button