Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیا

غزہ: امدادی ادارے ’انرا‘ کا بچوں کی تعلیم دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ

غزہ: امدادی ادارے ’انرا‘ کا بچوں کی تعلیم دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے غزہ کے بچوں کی تعلیم بحال کرنے کا پروگرام شروع کر دیا ہے جس سے انہیں سیکھنے کے ساتھ جنگ کے تباہ کن نفسیاتی اثرات سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں کو ناقابل بیان مظالم اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 300 یوم سے جاری جنگ، بے گھری، نقصان اور تکالیف کے باعث وہ صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ یہ پروگرام ان کے لیے ایسی سرگرمیاں شروع کرنے کی جانب پہلا قدم ہے جس کی بدولت وہ صدمات بھلا کر زندگی کی جانب واپس آ سکیں گے۔

غزہ میں ‘انرا’ کے ڈائریکٹر سکاٹ اینڈرسن نے کہا ہے کہ علاقے کی نصف آبادی (10 لاکھ سے زیادہ) بچوں پر مشتمل ہے۔ تعلیمی کی فراہمی کے اس پروگرام کا مقصد انہیں کھیلنے، سیکھنے، بڑھنے، پرانے دوستوں سے دوبارہ ملنے اور نئے دوست بنانے کا موقع دینا ہے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں بچوں کو اس وقت دی جا رہی نفسیاتی مدد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے انہیں مصوری اور کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور دھماکہ خیز مواد سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی مہیا کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں انہیں غیررسمی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم فراہم کی جانا ہے۔ اس میں پڑھنا، لکھنا اور ریاضی سیکھنا بھی شامل ہے۔

سکاٹ اینڈرسن کا کہنا ہے کہ جونہی حالات سازگار ہوئے تو ‘انرا’ بچوں کو رسمی تعلیم بھی مہیا کرے گا۔ اس وقت علاقے میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ بچوں اور ان کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button