Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

امام سجاد علیہ السلام نے حکمت و اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا: مولانا سید اشرف علی غروی

امام سجاد علیہ السلام نے حکمت و اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا: مولانا سید اشرف علی غروی

لکھنو۔ امام زین العابدین علیہ السلام کی شام شہادت 25 محرم الحرام 1446 ہجری بعد نماز مغربین دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی مدظلہ لکھنو واقع باب النجف سجاد باغ کالونی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جسے ‌ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی صاحب قبلہ نے خطاب فرمایا۔
مولانا علی محمد معروفی نے تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز کیا، بعدہ مولانا سید محمد حسین رضوی نے بارگاہ امامت میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
مولانا سید اشرف علی غروی نے امام زین العابدین علیہ السلام کی روش تبلیغ بیان کرتے ہوئے فرمایا: امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنی حکمت اور اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا۔
نمائندہ مرجع اعلیٰ دینی نے شہید و شہادت کی عظمت اور اہمیت کو بیان کرتے ہوئے پارہ چنار میں شیعوں کے مظلومانہ شہادت پر اظہار غم و افسوس کیا اور کہا کہ ہمیں ایسے حادثات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس مظلومیت کو یاد رکھنا چاہیے اور دوسروں کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہیے۔


مولانا سید اشرف علی غروی نے عزاداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: امام زین العابدین علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے اپنی شہادت تک مسلسل عزاداری کی اور کربلا والوں کی مظلومیت کو بیان کیا کہ جس شام میں لوگ اہل بیت علیہم السلام کے دشمن تھے جب انہیں حقیقت کا علم ہوا تو وہ اہل بیت علیہم السلام سے قریب ہو گئے۔
مجلس عزا میں علماء، افاضل اور مومنین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button