اسلامی دنیاخبریںعراق
عراق میں حشد الشعبی ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ، کم از کم 4 افراد جاں بحق
عراق میں حشد الشعبی ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ، کم از کم 4 افراد جاں بحق
اے ایف پی نے دو سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ بابل میں حشد الشعبی ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی وزارت داخلہ اور حشد الشعبی ملیشیا نے ہیڈ کوارٹر میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
حشد الشعبی کے ایک اہلکار نے کہا: اس دھماکے میں حشد الشعبی کے کم از کم 4 ارکان جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھماکہ فضائی حملے اور چار یا پانچ میزائلوں کے ہیڈ کوارٹر پر گرنے کی وجہ سے ہوئے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب تہران میں اسماعیل ہنیہ کا قتل اور جنوبی بیروت پر اسرائیل کا حملہ ہوا ہے۔