خبریںدنیاہندوستان

کیرالا: وائناڈ کے میپاڈی میں ہلاک شدگان کی تدفین کیلئے ۵۰؍ رضاکار دن رات مصروف

کیرالا: وائناڈ کے میپاڈی میں ہلاک شدگان کی تدفین کیلئے ۵۰؍ رضاکار دن رات مصروف

کیرالا کے وائناڈ کے میپاڈی میں جہاں چٹان کھسکنےسے سیکڑوں لوگ زندہ دفن ہو گئے تھے، وہاں ٹیلے پر واقع جمعہ مسجد قبرستان میں تقریباً ۵۰؍ خدمتگار جن کا تعلق مختلف محلہ کمیٹی سے ہے قبریں کھودنے میں مصروف ہیں ساتھ ہی تسبیح بھی پڑھتے جا رہے ہیں، جبکہ ایمبولینس کے ذریعےلاشیں آنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔وائناڈ کے کئی گائوں میں چٹان کھسکنے کے ۲۴؍ گھنٹے بعد ۱۶۰؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، قبروں کی شناخت کیلئے کافی کے پودوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، مہلوکین میں اکثر کا تعلق مندکاّئی اور چور مالا سے ہے جہاں کئی خاندان ایک لمحے میں ختم ہو گئے۔مندکاّئی  میں ایک مسجد بھی ملبے میں دب گئی،یہی وجہ ہے کہ میپاڈی کی جمعہ مسجد میں لاشیں لائی جا رہی ہیں۔

جمعہ مسجد کے نائب صدر مصطفےٰ مولوی کےمطابق اب تک ۳۰؍ لاشیں دفن کی جا چکی ہیں ، جبکہ خدمتگاروں نے مزید ۵۰؍ قبرین کھودیں ہیں۔خاندانوں کی تدفین کیلئے ایک ہی گڑھے میں تین سے چار قبریں تیار کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ رضاکار ان

خاندانوں کی تدفین بھی کر رہے ہیں جن کا کوئی بھی فرد باقی نہیں بچا، اس کے علاوہ کئی مہلوک ایسے ہیں جن کے دور کے رشتہ دار قبروں کے پاس کھڑے ہوتے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ ایک کے بعد ایک لاشیں لائی جا رہی ہیں،رضاکار ان کی پہچان کرکے تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں دفن کر دیتے ہیں۔

ایک رضاکار مناف نے ان افراد کے بارے میں بتایا جن کی موت پر رونے والا کوئی بھی نہیں تھا،اس نے کہا ’’ہم ایسے لاشوں کو لاوارث نہیں چھوڑنا چاہتے تھے،اس لئے ہم نے ان کے اس آخری سفر پر ان کے رشتہ دار وں کے فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا ،ان مہلوکین میں کئی ایک دوسرے کو پڑوسی ہیں جن کو ایک دوسرے کے بغل میں دفنایا گیا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button