اسلامی دنیاپاکستانخبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

پارا چنار پاکستان میں متعدد شیعوں کی شہادت پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کا مذمتی بیان

پارا چنار پاکستان میں متعدد شیعوں کی شہادت پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کا مذمتی بیان

پارہ چنار میں متعدد مظلوم شیعوں کی شہادت پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے بیان جاری کیا۔

اس بیان میں امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اس جرم کی مذمت کی ہے اور اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

اس بیان کا متن حسب ذیل ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ حضرت ولی عصر ارواحنا لہ الفداہ، مراجع معظم تقلید خصوصا مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے۔ پارہ چنار پاکستان کے شیعوں کی شہادت اور ان کے اجتماعی قتل کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار کنبوں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور خداوند متعال سے شہداء کے لئے رحمت و مغفرت اور قیامت کے دن چودہ معصومین علیہم السلام کے جوار اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتا ہے۔

ایک بار پھر یزیدی، اموی، عباسی اور اہل بیت علیہم السلام کے دیرینہ دشمن وہابیوں کی شکل میں ظاہر ہوئے اور اس بار انہوں نے پارہ چنار پاکستان کے نہتے، مظلوم شیعوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔ 

توقع ہے کہ پاکستان حکومت اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیٹی بنائے گی تاکہ ایسے جرائم دوبارہ تکرار نہ ہوں۔

اس جرم نے نہ صرف شیعوں بلکہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور آزاد انسانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے لہذا انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا (کے ممالک) کی حکومتوں کو ایسے ظالمانہ اور غیر انسانی جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button