اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

عراقی پارلیمنٹ میں زائرین اربعین کی خدمات کی فراہمی کی نگرانی کے لئے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل

عراقی پارلیمنٹ میں زائرین اربعین کی خدمات کی فراہمی کی نگرانی کے لئے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل

عراقی پارلیمنٹ کے بورڈ آف گورنرز نے زائرین اربعین حسینی کو خدمات کی فراہمی کی نگرانی کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ نے ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا جس کی سربراہی پارلمانی خدمات کی کمیٹی کے سربراہ علی جاسم الحمیداوی اور دیگر 8 نمائندے ممبر ہیں۔ جس کا مقصد زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی نگرانی ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق زیارت اربعین کے دوران بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے کے لئے قائم کی گئی یہ کمیٹی زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی نگرانی اور جائزہ لے گی اور اس سے متعلقہ تمام امور کی پیروی اور جائزہ اس کی ذمہ داری ہے۔

یہ کمیٹی مختلف علاقوں اور صوبوں کے مسلسل فیلڈ وزٹ کرے گی جہاں سے زائرین گزرتے ہیں۔ تاکہ زائرین کی بنیادی ضروریات جیسے پانی، خوراک اور طبی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حفاظت کو یقین بنانے کے لئے منصوبوں اور اقدامات پر زیادہ سے زیادہ عمل درآمد کرانا ہے۔

علی حمیداوی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کمیٹی فراہم کردہ خدمات کے تمام پہلوؤں کی پیروی کرنے کے لئے 24 گھنٹے کام کرے گی اور انفراسٹرکچر کی تیاری اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے متعلقہ اداروں کے رد عمل کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا: یہ کمیٹی تمام حکومتی اور بلدیاتی اداروں اور حسینی موکب کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

یہ اقدامات عراق کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا معلی آنے والے لاکھوں زائرین کے استقبال کے لئے کی جانے والی اہم تیاریوں کے دائرے میں ہے۔

زیارت اربعین کو دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے کیونکہ عراق کے اندر اور باہر سے لاکھوں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے اس عظیم موقع پر شرکت کرتے ہیں۔

الحمیداوی نے بتایا: کمیٹی کام کی پیشرفت اور فراہم کی جاننے والی خدمات کی سطح کے بارے میں اپنی متواتر رپورٹس پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پیش کرے گی اور زائرین کے لئے اس زیارت کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے میں تمام اسٹیک ہولڈر کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

تمام متعلقہ گروہوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے زائرین حسینی کو محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لئے مزید ہم آہنگی اور تعاون پر زور دیا جو کہ امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں یکجہتی اور لگن کے جذبہ کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button