اسلامی دنیاایشیاءخبریںدنیاہندوستان

مدارس کے خلاف جاری نوٹس واپس لے ریاستی حکومت: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

مدارس کے خلاف جاری نوٹس واپس لے ریاستی حکومت: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

لکھنو۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کہ نمائندہ وفد نے منگل کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یو پی حکومت کی جانب سے ریاست میں موجود مدارس کو جاری کردہ نوٹس پر اعتراض درج کرایا۔ نمائندہ وفد نے وزیراعلی کو عرضداشت پیش کرتے ہوئے حکم نامہ کو فی الفور واپس لینے کی ہدایت جاری کرنے کی مانگ کی۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی کی قیادت میں جانے والے وفد میں مولانا عتیق بستوی، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، ایڈوکیٹ سعود رئیس، مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور ذیشان خان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد میں وزیر اعلی سے کہا کہ ان مدارس کو غیر منظور شدہ اس بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ وہ مدرسہ بورڈ سے ملحق نہیں ہیں۔ حالانکہ یہ مدارس کسی نہ کسی ٹرسٹ یا سوسائٹی کے تحت برسوں سے قائم ہیں اور ان مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں۔ وفد نے وزیر اعلی کے سامنے اپنی تمام باتوں کو تفصیل سے رکھتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ جاری نوٹس کو واپس لینے کا حکم دیں۔ جس پر وزیر اعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button