Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریںدنیا

ہندوستان ؛پارہ چنار میں دہشت گردانہ حملے کی مخالفت میں مظاہرہ

پارہ چنار میں دہشت گردانہ حملے کی مخالفت میں مظاہرہ

لکھنو۔ پاکستان کے پارہ چنار میں شیعوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مخالفت میں منگل کو درگاہ حضرت عباس علیہ السلام کے مین گیٹ پر مظاہرہ کر کے احتجاج درج کرایا گیا۔ آل انڈیا شیعہ سنٹرل بورڈ آف عزاداری کی جانب سے منعقد مظاہرے میں مختلف انجمنوں اور تنظیموں کے عہدے داروں نے شامل ہو کر دہشت گردی اور پاکستان مخالف نعرے لگائے۔ تنظیم کے سکریٹری میثم رضوی نے کہا کہ پاکستان میں آئے دن بے گناہ شیعوں پر مجالس میں حملے ہو رہے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ شیعوں نے عزاداری، مجالس اور ماتم کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہمارے اوپر جتنے حملے کئے جائیں ہم عزاداری بند نہیں کر سکتے۔ آل انڈیا شیعہ حسینی فنڈ کے جنرل سکریٹری حسن مہدی جھبو نے پارہ چنار میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کبھی شیعہ نمازیوں پر حملے ہوتے ہیں تو کبھی مجالس پر بم سے حملہ ہوتا ہے۔

حسینی ٹائیگر کے سرپرست شمیل شمسی نے کہا کہ پاکستان کے الگ ملک بن کر ابھرنے سے اب تک شیعوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ ہماری انجمنوں، علماء اور شیعوں کو نشانہ بنا کر مارا جا رہا ہے۔ شیعہ وہ تنہا قوم ہے جو اپنے لئے پہلے سے کفن خرید کر رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم سے جتنی بھی شہادت لی جائیں لیکن ہم عزاداری چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ مظاہرے کے دوران دہشت گردی اور پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے۔ اسی سلسلہ میں آل انڈیا شیعہ حسینی فنڈ لکھنو کی جانب سے ایک احتجاجی جلسہ بھی منعقد ہوا۔ جس میں ہندوستان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پاکستان حکومت پر دباؤ بنائے کہ پاکستان میں شیعوں کا قتل عام نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button