Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

ہندوستان؛شہید ثالث عظیم عالم اور فقیہ تھے: مولانا سید علی ہاشم عابدی

شہید ثالث عظیم عالم اور فقیہ تھے: مولانا سید علی ہاشم عابدی

آگرہ۔ شہید ثالث قاضی نور اللہ شوستری رضوان اللہ تعالی علیہ کے مزار مقدس پر مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے آیات قرآن کے حوالے فرمایا: حکم خدا ہے کہ جو اس کی راہ میں قتل کر دیا جائے اسے مردہ نہ کہا جائے، اللہ نے صرف زبان پر پابندی نہیں لگائی بلکہ فکر، ذہن، گمان اور خیالات پر بھی پابندی لگائی کہ جو بھی اس کی راہ میں قتل کر دیا جائے، ذہن میں بھی خیال نہ آئے کہ وہ مردہ ہے بلکہ وہ زندہ ہے، شہید راہ خدا اپنے پروردگار سے رزق پاتا ہے اگرچہ اس کی زندگی کا عام انسان کو شعور نہیں ہے۔ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فرمایا: شہید ثالث قاضی نور اللہ شوستری رضوان اللہ تعالی علیہ عالم اسلام خصوصا عالم تشیع کے عظیم عالم فقیہ محدث و متکلم تھے، آپ کو نہ صرف شیعہ فقہ بلکہ اہل سنت کی بھی چاروں فقہوں پر مہارت حاصل تھی۔

مولانا علی ہاشم عابدی نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: اولیاء خدا کی قبروں کی زیارت کا وہی ثواب ہے جو معصومین علیہم السلام کے روضوں کی زیارت کا ثواب ہے۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ شہید ثالث رضوان اللہ تعالی علیہ جیسے ائمہ معصومین علیہم السلام کے مخلص اور مطیع شیعہ کی زیارت پر توجہ دیں، ان مقدس مقامات پر خدا سے دعا کریں انشاءاللہ دعائیں قبول ہوں گی۔

مجلس عزا میں فخر الدین علی احمد کمیٹی (شعبہ اردو فارسی عربی زبان اتر پردیش حکومت) کے چیئرمین سید اطہر صغیر طورج زیدی، جناب حیدر عباس چاند کے علاوہ مومنین و زائرین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button