Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاعراق

زائرین اربعین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات

زائرین اربعین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات

سیکورٹی الرٹس میڈیا سینٹر کے سربراہ اور جوائنٹ آپریشن سینٹر کے ترجمان میجر جنرل تحسین الخفاجی نے 29 جولائی 2024 بروز پیر اربعین کی زیارت سے متعلق ضروری حفاظتی اقدامات کو اپنانے کا اعلان کیا۔‌شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق الخفاجی نے کہا: جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلی سیکورٹی کمیٹی کے تعاون سے اربعین زیارت کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جس میں ان کمپلیکس کی تیاری اور لیس کرنا شامل ہے جو اس زیارت کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا: چونکہ اس عظیم زیارت میں عراق کے اندر اور باہر سے لاکھوں زائرین کی شرکت متوقع ہے، اس لئے انٹیلیجنس نگرانی، حفاظتی اقدامات کربلا معلی اور اس کے اطراف کے تمام راستوں اور داخلی راستوں کی تیاری سمیت ایک جامع سیکیورٹی پلان پر عمل در آمد ضروری ہے۔‌الخفاجی نے بتایا: اس کے لئے تلاشی، فضائی گشت، انٹیلیجنس اقدامات اور متعدد سکیورٹی سرگرمیوں کے نفاذ کی ضرورت ہے، اس شعبہ میں تمام ضروری اقدامات مختلف اداروں میں سیکورٹی فورسز کے درمیان ملازمت کی تفصیل کو تقسیم کر کے نافذ کئے جا رہے ہیں۔‌جوائنٹ آپریشن سینٹر کے ترجمان نے بتایا: اس کے علاوہ سکیورٹی گروپس کی جانب سے موکب کے مالکان کے لئے ہدایات کی منظوری کے ساتھ ساتھ زائرین کو اطلاع اور آگاہی بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا: سیکورٹی فورسز أربعین مارچ کے راستے میں ہر مشتبہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button