اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ شدید بارش اور سیلاب نے افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے یونیسیف نے ان ممالک میں بچوں کے تحفظ کے لئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر نے پیر 29 جولائی 2024 کو ایک بیان میں ان ممالک میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بچوں کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ یونیسیف نے مزید بتایا کہ جب گھروں میں سیلاب آتا ہے تو نقل مکانی بچوں کو بد سلوکی، استحصال اور اسمگلنگ کا شکار کرتی ہے۔
نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں:
Check Also
Close