Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

 ہندوستان ؛یوپی اور اتراکھنڈ میں شدید بارش،24؍گھنٹے میں4؍ اموات، یوپی میں350؍گاؤں زیر آب

 ہندوستان ؛یوپی اور اتراکھنڈ میں شدید بارش،24؍گھنٹے میں4؍ اموات، یوپی میں350؍گاؤں زیر آب

اتر پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال  ہے جبکہ اترا کھنڈ بھی شدید بارش سے بے حال ہے۔ یو پی کا لکھیم پور کھیری سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ضلع کی5؍تحصیلوں  کے 350؍ دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی للت پور میں بارش کی وجہ سے گووند ساگر ڈیم کے مزید4؍دروازے کھولنے پڑے۔ پہلے ہی16؍ دروازے کھلے ہیں جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔

 سنیچر کو اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے 4؍ افراد کی موت ہو گئی۔ اتراکھنڈ کے نئی ٹہری گڑھوال میں  چٹان کھسکنے سے ماں اور بیٹی کی موت ہو گئی جبکہ اتر پردیش کے جالون ضلع  کے ایک گاؤں میںبجلی گرنے سے 2؍ افراد کی موت ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے 22؍ ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button