Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

ہندوستان ؛ فخرالدین علی احمد کمیٹی نے ہونہار طلبہ میں اسکالرشپ تقسیم کی

فخرالدین علی احمد کمیٹی

لکھنؤ۔ فخرالدین علی احمد کمیٹی (اردو عربی فارسی شعبہ اتر پردیش حکومت) کی جانب سے پیر کو ہونہار طلباء میں اسکالرشپ تقسیم ہوئی ہوئی۔ کاشی یونیورسٹی اور خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی کے چار طلباء کو 20 – 20 ہزار روپے کا وظیفہ، سند اور مڈل دے کر مولانا ابوالعرفان فرنگی محلی، توحید المسلمین ٹرسٹ کے سکریٹری سید نجم الحسن، فخرالدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین سید اطہر صغیر طورج زیدی اور سکریٹری شوکت علی نے سرفراز کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے عہدہ داران اور کارکنان موجود تھے ۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے پانچویں صدر جمہوریہ فخرالدین علی احمد مرحوم کے نام پر اترپردیش حکومت کی جانب سے اردو، فارسی اور عربی شعبہ قائم ہوا۔ فی الحال فخرالدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین سید اطہر صغیر طورج زیدی ہیں۔ موصوف نے میر انیس، مولانا سید کلب صادق نقوی، مولانا مرزا محمد اطہر، علامہ سید ذیشان حیدر جوادی، مرثیہ اور سوز سلام وغیرہ پر سیمینار منعقد کرائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button