اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

23 محرم الحرام! روضہ سامرا پر پہلا دہشت گردانہ حملہ

23 محرم الحرام! روضہ سامرا پر پہلا دہشت گردانہ حملہ

23 محرم الحرام سن 1427 ہجری کو وہابی دہشت گردوں نے عراق کے شہر سامرا میں واقع امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ مبارک پر بم سے حملہ کیا۔ جس سے گنبد مبارک منہدم ہو گیا اور روضہ مبارک کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔‌

27 جمادی الاول سن 1428 ہجری کو دوبارہ دو حملے ہوئے جس سے گنبد اور مناروں کے ساتھ ساتھ سرداب مقدس میں موجود قبریں بھی متاثر ہوئیں۔

واضح رہے کہ نجدی وہابی فکر جب بھی اقتدار میں آئی تو اس نے بنام توحید اہل بیت علیہم السلام کے روضوں کو منہدم کیا 8 شوال سن 1344 ہجری کو مدینہ منورہ میں واقع جنت البقیع‌ کو منہدم کیا، مکہ مکرمہ کے قبرستان حجون کو مسمار کیا، جدہ میں مادر بشریت حضرت حوا سلام اللہ علیہا کے روضہ کو منہدم کیا، ابوا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی والدہ ماجدہ جناب آمنہ سلام اللہ علیہا کے مرقد کو منہدم کیا۔ میدان احد میں شہدائے احد کے مزارات مسمار کئے۔

وہابیوں نے کربلا پر بھی حملہ کیا اور امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے تمام سونے چاندی ہیرے جواہرات لوٹ لے گئے اور وہاں مومنین اور زائرین کو قتل کیا۔

دور حاضر میں یہی فکر ہے جو پارہ چنار میں محبان اہل بیت علیہم السلام کے خون سے ہولی کھیل رہی جس پر انسانیت گریہ کناں اور بشریت سوگوار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button