Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

کربلا نے اسلام کو بچایا: مولانا ارشد جعفری

کربلا نے اسلام کو بچایا: مولانا ارشد جعفری

لکھنو۔ شہر کے مختلف عزا خانوں اور مومنین کے گھروں پر مجالس عزا اور شب بیداریوں کا سلسلہ جاری ہے، کربلا دیانت الدولہ میں منعقد مجلس عزا میں مولانا سلطان حسین نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امام علی علیہ السلام گھرانہ وہ گھرانہ ہے جس کی وجہ سے آج دین اسلام زندہ اور محفوظ ہے۔

رکاب گنج واقع مسجد مرتضوی میں منعقد مجلس عزا میں مولانا غلام رضا نے کہا: اسلام کو سمجھنے کے لئے فرش عزا بہترین جگہ ہے، کیونکہ فرش عزا پر ہر خیال کا انسان آتا ہے۔

چھوٹا امام باڑہ میں منعقد مجلس عزا میں مولانا سید ارشد علی جعفری نے فرمایا: اگر کربلا نہ ہوتی تو اسلام باقی نہ بچتا۔

کشمیری محلہ واقع عزاخانہ سرکار حسینی میں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا جاوید نے کہا: عزاداری اور محرم دین پھیلانے کا بہترین موقع ہے۔

پرانا توپ خانہ علاقہ میں مولانا فیروز حسین نے مجلس خطاب کیا۔

کربلا ملکہ جہاں عیش باغ میں مجلس کو مولانا سید کلب احمد نقوی نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button