Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشامماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

شام کے شیعہ شعائر حسینی کا احترام کرتے ہوئے اموی داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

شام کے شیعہ شعائر حسینی کا احترام کرتے ہوئے اموی داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

شدت پسند دہشت گرد سنی گروہ داعش کی واپسی اور شام میں شیعوں سے متعلق مراکز کو نشانہ بنانے کے امکان کے باوجود اس ملک نے محرم اور عاشورا کے ایام میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے احیاء کا مشاہدہ کیا کہ جس میں شیعوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

اس ملک کے متعدد شہروں میں شیعوں نے محرم اور عاشورا کے موقع پر مجالس عزا منعقد کر کے اہل بیت علیہم السلام سے اپنی عقیدت اور وفاداری کا اظہار کیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماہ محرم کے دوسرے عشرے تک جاری رہنے والی ان مجالس میں شیعوں کی نمایاں اور وسیع موجودگی تھی،  جو حسینی انقلاب کے تسلسل اور شعائر حسینی کا شیعوں کی روح میں رچ بس جانے اور دہشت گردی سے قطع تعلقی کو ظاہر کرتا ہے۔

شیعہ عزاداروں نے شعائر حسینی کے احیاء کے ذریعہ حقیقی اسلام کے خلاف سازش کرنے والوں اور اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں کے منحرف اور باطل نظریات کو ناکام کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کی اپنے ملک میں واپسی کی کوششوں کے خلاف اپنے موقف پر زور دیا اور ان کے خلاف ڈٹے رہے۔‌

محرم کے دنوں میں دمشق، حلب، حطلہ سمیت شام کے دیگر علاقوں میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری وسیع پیمانے پر منعقد ہوئی۔

شعائر حسینی کی تعظیم کرتے ہوئے اور اپنی زندگیوں میں امید کی شمع روشن کرتے ہوئے شام کے شیعوں نے اس وقت کے بنی امیہ کی موت کا انتظار کر رہے ہیں جو داعش کے انتہا پسند اور دہشت گرد سنی گروہوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور روضہ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا میں عزاداروں نے بھرپور حاضری دی اور اسی طرح شام اور ایران کے علاوہ دیگر ملکوں سے مومنین یہاں زیارت کے لئے ان دنوں میں آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button