Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

سرزمین کربلا دنیا کی واحد سرزمین ہے جسے جنت میں سب سے اونچا مقام حاصل ہوگا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

سرزمین کربلا دنیا کی واحد سرزمین ہے جسے جنت میں سب سے اونچا مقام حاصل ہوگا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 21 محرم الحرام 1446 ہجری کو منعقد ہوا، جس میں گذشتہ جلسوں کی طرح حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے. آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سرزمین کربلا کی فضیلت کے سلسلے میں فرمایا: روایات کے مطابق کوئی زمین کربلا جیسی نہیں اور کوئی دن عاشور جیسا نہیں ہے، جیسا کہ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا: لا یَوْمَ‏ کَیَوْمِکَ یَا اَبا عَبْدِاللهِ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اسی طرح روایات میں ہے کہ دنیا کی واحد سرزمین سرزمین کربلا ہے جو جنت میں بلند ترین درجہ رکھتی ہے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگرچہ زیارت عاشورہ حدیث قدسی ہے اور اسے کسی بھی وقت اور کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن بعض علماء نے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے روضے مبارک کی زیارت کے وقت زیارت عرفہ کو پڑھنا افضل جانا ہے اور اسے بعض روایات سے استفادہ کیا گیا ہے، جیسا کہ روایات میں ہے کہ خداوند عالم عرفہ کے دن امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو عرفات میں اپنے زائرین سے پہلے توجہ فرماتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button