اسلامی دنیاخبریںعراقماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

جنوب عراق کے دور دراز کے علاقہ سے زیارت اربعین کے لئے زائرین کا پیدل سفر شروع

جنوب عراق کے دور دراز کے علاقہ سے زیارت اربعین کے لئے زائرین کا پیدل سفر شروع

22 محرم الحرام بروز پیر کی صبح زیارت اربعین کا پیدل قافلہ صوبہ بصرہ کے جنوب میں واقع راس البیشہ سے "از بحر تا نہر” نعرے کے ساتھ شروع ہوا۔

یہ اجتماع زیارت اربعین کے جلوس کے باضابطہ آغاز کا اعلان ہے جہاں روضہ امام حسین علیہ السلام کے زائرین عراق کے مختلف صوبوں اور شہروں سے کربلا کی جانب پیدل جاتے ہیں۔

مذکورہ اجتماع میں بہت سے مذہبی اور عزاداری کے پروگرام دیکھے گئے جن میں زیارت اربعین حسینی، اس کے فوائد، اجر و ثواب اور اہمیت کے بارے میں تقریریں ہوئی اور مدح اہل بیت علیہم السلام بھی ہوئی۔

یہ اجتماع علماء، افاضل، مومنین اور زائرین کی ایک جماعت کی موجودگی میں منعقد ہوا جو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی جانب رواں دواں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال اربعین مارچ کے علمبرداروں نے یہ پروگرام پچھلے برسوں کی نسبت پہلے شروع کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے زیارت اربعین پر کربلا جانے والے تمام راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے وسیع منصوبہ بندی کی ہے۔

اس کے علاوہ زیارت اربعین کی خدمت کے لئے مختلف سڑکوں پر موکب لگائے گئے ہیں تاکہ پورے راستے میں زائرین کی خدمت کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس عظیم الشان اجتماع کو امام حسین علیہ السلام ٹی وی سے براہ راست نشر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button