خبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
ہندوستان ؛ طرحی مسالمہ میں شعراء نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا
طرحی مسالمہ میں شعراء نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا
لکھنو۔ کربلا کے سب سے کمسن شہید امام حسین علیہ السلام کے چھ ماہ کے بیٹے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں نخاص واقع شہنشاہ بلڈنگ میں ایک طرحی مسالمہ منعقد ہوا جس میں شعرا نے مصرعہ "بے شیر کے کلام میں زیر و زبر نہیں” کے تحت اپنے کلام پیش کئے۔ دیر رات تک جاری رہے مسالمہ میں شعراء اہل بیت علیہم السلام جاوید برقی، شموم عارفی، جابر لکھنوی، فدوی لکھنوی، طیب عارفی، زکی بھارتی، اعزاز زیدی، ناصر جرولی، خوشنود مصطفی، عزادار عزمی، مختار لکھنوی، رضا لکھنوی، نیر مجید، مرتضی حسین رضوی سمیت دیگر شعراء نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔