خبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

ہندوستان ؛ سکون قلب چاہیے تو یاد الہی میں زندگی گزاریں: مولانا سید مراد رضا

سکون قلب چاہیے تو یاد الہی میں زندگی گزاریں: مولانا سید مراد رضا

بارہ بنکی۔ انسان کو اگر سکون قلب چاہیے تو وہ یاد الہی میں زندگی گزارے اور اللہ کے پیغام کو دنیا کے زیادہ سے زیادہ انسانوں تک پہنچائیں۔ مذکورہ خیالات شہر بارہ بنکی کے محلہ اسد نگر دسہرہ باغ میں سالانہ مجلس عزا میں خطاب کرتے ہوئے مولانا سید مراد رضا نے ظاہر کئے۔ اس موقع پر عزاخانہ سرور علی رضوی سے جلوس علم اور شبیہ تابوت برآمد ہوا جو اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس عزا خانے پہنچا جہاں الوداعی ماتم پر جلوس اختتام پذیر ہوا۔

مجلس کا آغاز محمد علی رضوی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، ڈاکٹر رضا مورانوی، کشش، اجمل کنتوری، ڈاکٹر محب رضوی، مہدی نقوی، سرور علی رضوی اور ارحم رضوی نے پیش خوانی کی، انجمن زینت العزا عالم پور، انجمن امامیہ مانجن پورا اجودھیا اور انجمن غنچہ عباسیہ نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی، مولانا مراد رضا نے آخر میں شہیدان کربلا کے مصائب بیان کرتے ہوئے کہا کہ آل محمد علیہم السلام کی سیرت کو اپنی زندگی میں اتار کر خدا تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button