Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

جو لوگ امام حسین علیہ السلام کی مدد کر سکتے تھے اور نہیں کی، اگر وہ بعد میں پچھتائے بھی تو اس سے کوئی فائدہ نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

جو لوگ امام حسین علیہ السلام کی مدد کر سکتے تھے اور نہیں کی، اگر وہ بعد میں پچھتائے بھی تو اس سے کوئی فائدہ نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 19 محرم الحرام سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا، جس میں گذشتہ جلسوں کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالوں کے جواب دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ضرورت کے وقت امام حسین علیہ السلام کی مدد کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جو لوگ امام حسین علیہ السلام کی مدد کر سکتے تھے اور نہیں کی، اگر وہ بعد میں پچھتائے بھی تو اس سے کوئی فائدہ نہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہ معاملہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے ایک شخص دوسرے شخص کو قتل کرتا ہے اور پھر اپنے کئے پر پچھتاتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے جناب مختار کی شخصیت کے سلسلہ میں فرمایا: جناب مختار کے سلسلے میں فقہاء کی ایک جماعت کہ جن میں سے ایک آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد شیرازی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، نے حضرت مختار کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے، جس میں انہوں نے ان کے قیام کو صحیح جانا ہے اور ان کے قیام کو امام زین العابدین علیہ السلام کی اجازت سے جانا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معاویہ ثانی کے حکومت سے انکار کرنے کے سلسلے میں فرمایا: صرف حکومت سے انکار کر دینا کافی نہیں تھا بلکہ اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ امام سجاد علیہ السلام کی حقانیت کی صراحت کرتا اور حکومت کو ان کے حوالے کرتا، لیکن اس کا یہ اقدام ویسا ہی ہے کہ جیسے کوئی کسی گھر پر زبردستی قبضہ کرے اور بعد میں اس کے اصلی مالک کو دینے کے بجائے ایسے ہی چھوڑ دے اور دوسرے اس پر قبضہ کر لیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس سوال کے جواب میں کہ ہم کیسے امام حسین علیہ السلام کے مصائب کی حقیقت کو ادراک کر سکتے ہیں؟ فرمایا: اخلاص کے لئے سنجیدہ عزم اور فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا: عزمۃ “تاء” عربی زبان میں تاکید کے لئے آتا ہے، اس کا مطلب ایک سنجیدہ اور موکد فیصلہ ہے، اس کا مطلب ایک مستحکم فیصلہ اور ارادہ کہ اس معاملے میں سنجیدہ عزم کی ضرورت ہے۔

اس علمی جلسے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مندرجہ ذیل مباحث بیان کئے: بیع کے بعض احکام، کفار یمین کی وضاحت، بعض شعائر حسینی کی تشریح، سورہ یوسف کی کچھ آیتوں کی شرح، قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت وغیرہ۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی واقع قم مقدس خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 10:45 بجے منعقد ہوتا ہے جسے آپ امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فریکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button