ایشیاءخبریںدنیا

انڈیا ٹوڈے میگزین کے مطابق ہندوستان کے بہترین کالجز میں اے ایم یو پہلے مقام پر

انڈیا ٹوڈے میگزین کے مطابق ہندوستان کے بہترین کالجز میں اے ایم یو پہلے مقام پر

علی گڑھ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو انڈیا ٹوڈے میگزین کے جولائی کے خصوصی شمارے میں ہندوستان کے بہترین کالجز میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ اپنے قیام سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کم قیمت پر اعلی معیاری تعلیم فراہم کرنے میں سب سے آگے رہا ہے اور اس سال بھی اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کئی زمروں میں پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ اسے کورس فیس کے لحاظ سے سب سے کم کورس فیس کے ساتھ ٹاپ ٹین کالجز کی فہرست میں، سرمایہ کاری پر منافع کے لحاظ سے بہترین قیمت کے ساتھ ٹاپ ٹین کالجز میں اور اس کے شعبہ آر کیکچر کو کورس فیس کے لحاظ سے سب سے کم کورس فیس والے ٹاپ ٹین گورنمنٹ کالجز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اسی طرح ماسک کمیونیکیشن کے شعبہ میں، اے ایم یو کے شعبہ ابلاغ عامہ کو کورس فیس اور سرمایہ کاری پر منافع کے لحاظ سے اور پیسے کی بہترین قیمت کے ساتھ ٹاپ ٹین کالجز کی فہرست میں سب سے کم کورس فیس والے ٹاپ ٹن کالجز کی فہرست میں نمبر ایک رینک پر رکھا گیا ہے۔ اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اس درجہ بندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اور محققین پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کو اس کی تعلیمی معیار، اختراعات اور نتیجہ پر مبنی تحقیق کے لئے ملک میں اولین مقام حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں، یونیورسٹی کی رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سالم بیگ نے کہا کہ مذکورہ رینکنگ میں اعلی مقام حاصل کرنا اے ایم یو برادری کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔ اس کا سہرا یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، طلباء اور سابق طلباء سمیت تمام متعلقین کو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button