Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

ہر ایک پر لازم ہے کہ وہ زیارت اربعین کے شاندار انعقاد کے لئے اپنی تمام تر قدرت و طاقت کو بہ روئے کار لائے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

ہر ایک پر لازم ہے کہ وہ زیارت اربعین کے شاندار انعقاد کے لئے اپنی تمام تر قدرت و طاقت کو بہ روئے کار لائے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 18 محرم الحرام 1446 ہجری جمعرات کو منعقد ہوا۔ جسمیں گذشتہ جلسوں کی طرح مختلف فقہی سوالوں کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے گمراہی اور کفر کے اثرات کو مٹانے کے لئے تمام کوششیں اور طاقت استعمال کرنے اور دینی بنیادوں اور اس کی عظمت اور توسیع کی لئے کوشش کرنے کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: میری تمام محبان اہل بیت علیہم السلام کو نصیحت ہے کہ وہ انفرادی اور اجتماعی طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی احادیث پر عمل کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زیارت اربعین کے شاندار قیام پر ہر ممکن کوشش اور توجہ کے سلسلہ میں فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے حکم کی تعمیل کی ایک مثال زیارت اربعین کو زیادہ سے زیادہ وسیع پیمانے پر منعقد کرنا ہے، اس لئے ہر ایک پر لازم ہے کہ وہ اس حسینی شعائر کو شان و شوکت کے ساتھ منعقد کرے اور اپنی تمام قوت و طاقت کو بروئے کر لائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زیارت اربعین اور اس کے عظیم الشان انعقاد کو (اسلام دشمن) گمراہ کن پروپگنڈا ایجنسیوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا ایک موثر طریقہ بتاتے ہوئے فرمایا: زیارت اربعین اور اس سے متعلق ہر چیز کو زیادہ سے زیادہ وسیع اور جامع بنانے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لازم ہے کہ ضروری اقدامات میں اضافہ کر کے اس زیارت کو مزید جامع بنایا جائے یعنی ہر طرح سے زیارت اربعین اور اس سے متعلق ہر چیز کو وسعت دی جائے تاکہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو اور معیار کو بہتر انداز میں بڑھایا جائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ کی حدیث پر عمل کرتے ہوئے اس کو وسعت دی جائے۔ ہر سال پچھلے سال سے بہتر ہونا چاہیے، لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اسے ہر لحاظ سے مزید جامع بنائیں اور ہر کوئی جتنا سمجھتا اور جانتا ہے اور کر سکتا ہے اسے اور خاص طور سے جوانوں کو ہمارا یہی مشورہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button