Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

ہندوستان ؛ توحید المسلمین ٹرسٹ کی جانب سے تاریخی جامع مسجد لکھنو میں شجرکاری

توحید المسلمین ٹرسٹ کی جانب سے تاریخی جامع مسجد لکھنو میں شجرکاری

لکھنؤ۔ حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی مرحوم کے قائم کردہ تعلیمی اور فلاحی ادارہ توحید المسلمین ٹرسٹ کی جانب سے لکھنو کی تاریخی شاہی جامع مسجد میں شجر کاری کی گئی۔

اس پروگرام میں توحید المسلمین ٹرسٹ کے سکریٹری سید نجم الحسن رضوی نجمی، مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی مرحوم کے فرزند مولانا ڈاکٹر کلب سبطین نوری، جناب عین الرضا، جناب شاہکار زیدی، جناب شاہد حسن کے علاوہ یونٹی مشن اسکول کے بچے بھی شامل ہوئے۔

توحید المسلمین ٹرسٹ کے ممبر جناب نہال زیدی نے بتایا کہ گلوبل وارننگ کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، بارش کم ہو رہی ہے، اس لئے لکھنو کے الگ الگ علاقوں میں پیڑ پودے لگائے جائیں گے، ہر گھر میں بھی پیڑ لگنا ضروری ہے، توحید المسلمین ٹرسٹ پیڑ لگانے کے علاوہ پینے کے پانی کے پروجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے اور لکھنو کے سرکاری ہسپتالوں، مسجدوں، مندروں کے پاس ٹھنڈے پانی پینے کی مشینیں لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہر تعلیم حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی نے بلا تفریق مذہب و ملت تعلیمی اور فلاحی خدمات انجام دی اور اسی سلسلہ میں توحید المسلمین ٹرسٹ نامی ادارہ قائم کیا جو ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اور فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button