زیارت اربعین میں 25 ملین زائرین کی کربلا آمد متوقع ہے
زیارت اربعین میں 25 ملین زائرین کی کربلا آمد متوقع ہے
کربلا گورنریٹ نے زیارت اربعین حسینی کی ابتدائی تیاری کر لی ہے اور اس سال 25 ملین زائرین کی کربلا آمد متوقع ہے۔
نصیف جاسم الخطابی نے شیعہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا: اس ہفتہ یوم عاشورا کی زیارت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف خدماتی اداروں کے ساتھ متعدد میٹنگز ہوئیں اور انہیں حکم دیا گیا کہ وہ زیارت اربعین حسینی کی منصوبہ بندی کے لئے اپنی آرا اور تجاویز پیش کریں۔
الخطابی نے وضاحت کی: گورنریٹ نے کربلا آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے ابتدائی اقدامات کئے ہیں جن میں گاڑیوں کے لئے پانچ پارکنگ کی تیاری بھی شامل ہے تاکہ ان کی واپسی میں آسانی ہو۔
انہوں نے بتایا: کربلا گورنریٹ نے صوبہ بابل کے ہندیہ علاقے سے ملانے والا امام حسین علیہ السلام ہائی وے کا کام مکمل ہو گیا ہے جو شہر کے داخلی راستوں پر بھیڑ کو کم کرنے میں بہت کارگر ثابت ہوگا۔
گورنر کربلا نے بتایا: مذکورہ اقدامات کے علاوہ زائرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 10 ہزار کیوبک میٹر یومیہ گنجائش کے حامل امام حسین علیہ السلام واٹر کمپلیکس کے منصوبے کی تکمیل بھی ان سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو زائرین اربعین کی فلاح و بہبود اور راحت کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔
الخطابی نے پیشن گوئی کی کہ اس سال امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے موقع پر عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون عراق سے 25 ملین زائرین کی کربلا آمد متوقع ہے۔