Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراق

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے سربراہ کا عراق کے وزیراعظم کے نام خط میں اربعین کی زیارت کے سلسلہ میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی سفارشات پر تاکید کی گئی ہے

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے سربراہ کا عراق کے وزیراعظم کے نام خط میں اربعین کی زیارت کے سلسلہ میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی سفارشات پر تاکید کی گئی ہے

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے سربراہ شیخ مصطفی محمدی نے عراقی وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں اربعین حسینی کی یادگار زیارت کے انعقاد کے لئے عراقی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ہمارے ساتھی رپورٹر نے اس خط کے مواد کے حوالے سے رپورٹ تیار کی ہے جسے ہم دیکھتے ہیں۔

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے سربراہ شیخ مصطفی محمد نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کو لکھے گئے خط میں اربعین حسینی کی زیارت میں شرکت کے خواہشمندوں کے لئے عراق کی سرحدوں کو کھولنے اور ضروری سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اس ملک میں داخل ہو سکیں۔

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام جو دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے زیر نظر خدمات انجام دیتا ہے، نے عراق کے وزیراعظم کی توجہ عراق میں روضہ حسینی میں زائرین کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت کی طرف مبذول کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ اربعین حسینی کے سلسلہ میں روضہ امام حسین علیہ السلام کربلا معلی آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنا انسانی فریضہ اور حکومت کا قانونی حق ہے۔

اس خط میں اربعین حسینی کے زائرین کو ہر ممکن مدد پہنچانے کے سلسلہ میں ‌آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی نصیحتوں کو ذکر کیا گیا۔

ساتھ ہی اس ادارہ نے گزشتہ سال اربعین کی بابرکت زیارت کے انتظام میں عراقی حکومت کی کوششوں کی قدر کی اور زائرین حسینی کو سہولت اور خدمات فراہم کرنے میں اس حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے ذکر کیا: اربعین حسینی کی زیارت دنیا میں اسلامی اور عراقی ورثے کی عظیم ترین مثالوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر سے مومنین کی اس مقدس زیارت میں شرکت کی خواہش بڑھتی جا رہی ہے اور اس عظیم سرمائے کا وجود ہم سب سے تقاضہ کرتا ہے کہ اس کی قدر کریں اور حتی الامکان کوشش کریں۔

اس ادارہ نے وزیر اعظم کے نام اپنے خط میں دیگر چیزوں کے علاوہ عراق کی سرحدیں تمام ممالک کے لئے کھولیں اور ان لوگوں کو سہولت فراہم کرائیں جو انفرادی یا اجتماعی طور پر اس عظیم زیارت میں شرکت کے لئے عراق آنا چاہتے ہیں۔

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے عراق کے وزیراعظم کے نام خط میں ذکر کئے مطالب جیسے مختلف ممالک کے لئے ویزوں کی تعداد میں اضافہ کرنا جہاں کے شیعہ اس عظیم زیارت میں شرکت کے خواہاں ہیں اور عراق آنے والے زائرین چاہے ہوائی راستے سے آئیں یا سمندری یا زمینی راستے سے آئیں کرایہ کی قیمت پر نگرانی رکھی جائے۔  اور ان دنوں میں ان کے نرخوں میں رعایت اور اس کے علاوہ زائرین کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے جیسے خدمات کے ساتھ انہیں عزت و تکریم دینا اور کچھ منافع خوروں کی بد سلوکی کو روکنے کی کوشش کرنا جو ان دنوں قیمتوں میں اضافہ کرنے کے درپے ہیں۔

اس ادارہ نے یہ بھی کہا کہ زیارت اربعین میں سہولت فراہم کرنے سے عالمی سطح پر مذہبی حوالے سے عراق کی پوزیشن مضبوط ہوتی ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسلامی عبادات میں عراقی حکومت کی جانب سے مختلف مقامات سے آنے والے زائرین کا احترام ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button