جرمن وزارت داخلہ نے بدھ کی صبح خبر دی کہ اس نے ہمبرگ اسلامک سینٹر اور اس سے منسلک تنظیموں کو بند کر دیا ہے۔
جرمن وزارت داخلہ کے مطابق یہ مراکز مطلق العنان اہداف کا تعاقب کر رہے تھے۔
رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں ہیمبرگ کے اسلامی مرکز سے منسلک 55 مقامات کی تلاشی کے نتیجے میں ہیمبرگ کے اسلامی مرکز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
اس سلسلہ میں جرمن وزیر داخلہ نینی فیزر نے کہا: آج ہم نے ہیمبرگ میں اسلامک سینٹر کو بند کر دیا جس نے مطلق العنان طرز عمل کی حوصلہ افزائی کی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پابندی کا مطلب شیعہ مذہب کی پرامن تعلیمات پر پابندی لگانا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہمبرگ اسلامک سینٹر کی ویب سائٹ اس وقت عوام کے لئے دستیاب نہیں ہے اور مرکز کے حکام نے رایٹرز کی وضاحت کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔