اسلامی دنیاافغانستانپاکستانخبریں
پاکستان میں رجسٹرڈ افغان تارکین وطن کی رہائش میں ایک سال کی توسیع
: پاکستان میں رجسٹرڈ افغان تارکین وطن کی رہائش میں ایک سال کی توسیع
پاکستان حکومت نے اس ملک میں رجسٹرڈ افغان تاریکین وطن کی رہائش کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
پاکستان حکومت نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان تارکین وطن کے قیام کی مدت 30 جون 2025 تک بڑھا دے گی۔
ایک ملین تین لاکھ افغان تارکین وطن پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں اور 800000 دیگر کے پاس افغان شہریت کارڈ ہے۔
پاکستانی حکومت کے دعوے کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن اس ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم اور حکومت انہیں ملک بدر کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
پاکستان حکومت نے گذشتہ سال نومبر سے اب تک تقریبا 650000 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا ہے.