Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

عراق؛ زیارت اربعین کے سلسلہ میں صوبہ کربلا کی تیاریاں

عراق؛ زیارت اربعین کے سلسلہ میں صوبہ کربلا کی تیاریاں

زیارت اربعین کی تیاریوں کے لئے صوبہ کربلا کے حکام نے صوبائی کونسل کے اراکین اور صوبہ کے مختلف محکموں کے منتظمین کی موجودگی میں زیارت اربعین حسینی کے سروس پلان کا جائزہ لیا۔

زیارت اربعین کے لئے خصوصی خدمات کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس کربلا کے گورنر نصیف جاسم الخطابی کی صدارت میں صوبائی کونسل کے چیئرمین اور اراکین اور خدمت گزار تنظیموں کے منتظمین کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں شعبہ خدمات کی تیار کردہ پروگرامز کو الگ سے پیش کیا گیا اور ان کا تجزیہ کیا گیا اور حالیہ محرم کی یادگار عزاداری میں ایگزیکٹو باڈیز کے اقدامات کے کمزور نکات پر بحث اور تجزیہ کیا گیا۔

اس میٹنگ میں موجود افراد نے زائرین کی تعداد اور درجہ حرارت میں اضافہ کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تمام کمزور نکات کو ختم کرنے اور ماضی میں پیدا ہونے والے تمام خلاء کو پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس میٹنگ میں ثانوی اور خدماتی راستوں کی تکمیل بالخصوص بابل اور نجف اشرف صوبوں کی طرف جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ واپسی پر زائرین کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

الخطابی نے تمام متعلقہ مراکز کے ممبران کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ زائرین کی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور تمام ضروری ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور انہوں نے زیارت کے دوران پیش آنے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری پر زور دیا۔

خدماتی شعبوں کے منتظمین نے بھی اربعین حسینی کی زیارت کی کامیابی کو یقینی بنانے اور زائرین کرام کے لئے موزوں اور محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے مقرر کردہ پروگراموں کے نفاذ اور فراہم کردہ خدمات کو بہتر بنانے کے لئے اپنے مکمل عزم کا اعلان کیا۔

آنے والے دنوں میں کربلا معلی میں زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کی یاد میں شرکت کے لئے عراق کے اندر اور باہر سے لاکھوں زائرین کی موجودگی کا مشاہدہ ہوگا جس کے لئے تمام سطحوں پر خدمات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button