Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںمقالات و مضامین

 بارگاہ امامت میں سب کی حاضری ممکن

17 محرم الحرام 953 ہجری یوم ولادت عالم، فقیہ، محدث، حکیم،  ریاضی دان شیخ بھائی رحمۃ اللہ علیہ

17 محرم الحرام 953 ہجری یوم ولادت عالم، فقیہ، محدث، حکیم،  ریاضی دان شیخ بھائی رحمۃ اللہ علیہ

آپ امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے صحابی جناب حارث ہمدانی رضوان اللہ تعالی علیہ کی نسل سے ہیں، آپ کے والد ماجد علامہ عز الدین حسین رحمۃ اللّٰہ علیہ شہید ثانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے شاگرد تھے۔

شیخ بہائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کو جہاں دینی علوم میں مہارت تھی وہیں عصری علوم میں ید طولیٰ حاصل تھا۔ لہذا کہہ سکتے ہیں کہ شیخ بہائی رحمۃ اللّٰہ علیہ علماء اور دانشوروں کے لئے اسوہ ہیں۔

شیخ بہائی رحمۃ اللّٰہ علیہ ایک عظیم انجینیئر تھے نجف اصفہان اور مشہد وغیرہ میں آپ کی تعمیرات آج بھی دنیا میں بے نظیر و لاجواب ہیں بلکہ فن تعمیر کے ماہرین آپ کے فن تعمیر کو دیکھ کر حیرت زدہ ہیں۔

بیان کیا جاتا ہے کہ جب آپ امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ مبارک اپنی نگرانی میں تعمیر کرا رہے تھے تو اچانک ایک سفر درپیش ہوا تو آپ نے معماروں سے فرمایا: روضہ مبارک کے داخلی دروازے کے علاوہ تعمیرات جاری رکھیں، داخلی دروازہ جب ہم واپس آئیں گے تب تعمیر ہوگا۔

لیکن روضہ امام علی رضا علیہ السلام کے متولی نے داخلی دروازہ بھی تعمیر کرا دیا، جب آپ واپس آئے تو یہ دیکھ کر ناراض ہوئے تو متولی نے کہا: آپ کا حکم تھا لیکن ہمیں امام علی رضا علیہ السلام نے خود خواب میں آ کر حکم دیا کہ شیخ کا انتظار نہ کرو بلکہ داخلی دروازہ تعمیر کرا دو، ہمارے یہاں کسی کے آنے پر پابندی نہیں ہے۔

شیخ بہائی رضوان اللہ تعالی علیہ نے جب یہ بات سنی تو آپ کی آنکھوں سے اشک جاری ہوئے، فرمایا: یعنی خود آقا امام علی رضا علیہ السلام چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں کسی کے آنے پر پابندی نہ ہو، ورنہ ہم ایک ایسا دروازہ تعمیر کراتے کہ کوئی گنہگار آپ کے روضہ مبارک میں داخل نہیں ہو سکتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button