Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

کینیا: حکومت مخالف اور حامی مظاہرین میں تصادم، پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے

کینیا: حکومت مخالف اور حامی مظاہرین میں تصادم، پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں حکومت مخالف اور حکومت حامی مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ان مظاہرین کی موٹرسائیکلوں کو جلایا گیا جو صدر کی حمایت میں اپنی آواز بلند کررہے تھے۔ آج صبح حکومت حامی مظاہرین نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف احتجاج سے قبل اپنی موٹرسائیکوں پر سڑکوں کا محاصرہ کر لیا تھا۔ حکومت مخالف گروپ نے کینیا کے مرکزی ہوائی اڈے کی طرف جانے والی شاہراہ کے ساتھ ساتھ امارا ڈائما کے مضافاتی علاقے میں الاؤ جلایاجو آج کے مظاہرے کی جگہ تھی۔ ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ سخت سیکوریٹی چیکنگ کی وجہ سے جلد ایئرپورٹ پہنچ جائیں جبکہ پروازیں معمول کے مطابق جاری تھیں۔
اس درمیان پولیس نےمظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے جنہوں نے ایئرپورٹ کی طرف جانے والی بڑی سڑک بلاک کی تھی۔ خیال رہے کہ کینیا میں حکومت مخالف مظاہرے پانچویں ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں کینیا کے صدر ولیم روٹو نے متنازعہ بل پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے اور اپنی کابینہ کے تقریباً تمام وزراء کو برطرف کیا ہےلیکن مظاہرین مسلسل ان کے استعفیٰ کی مانگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button