اسلامی دنیاافغانستانخبریں

لڑکیوں کو چھوڑ کر افغانستان کے 1403 قومی امتحان کے نتائج کا اعلان

لڑکیوں کو چھوڑ کر افغانستان کے 1403 قومی امتحان کے نتائج کا اعلان

طالبان حکومت کے امتحانات کی انتظامیہ نے افغان یونیورسٹیوں کے قومی داخلہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔

یہ یونیورسٹی کا دوسرا داخلہ امتحان تھا جو خواتین کی شرکت کے بغیر منعقد ہوا۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے درخواست گزاروں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اطلاعات کے مطابق آدھے سے زائد پروفیسرز بھی ملک چھوڑ چکے ہیں۔

پچھلے سال 84000 سے زیادہ امیدواروں نے داخلہ امتحان میں حصہ لیا تھا۔

طالبان حکومت کی طرف سے 1401 میں منعقد ہونے والے پہلے داخلہ امتحان میں 150000 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

یہ تعداد جمہوریت کے آخری سال میں تقریبا 180000شرکاء تک پہنچ چکی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button