اسلامی دنیاخبریںدنیاسعودی عرب

غسل کعبہ: عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوؤں سے بیت اللہ معطر

غسل کعبہ: عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوؤں سے بیت اللہ معطر

مکہ مکرمہ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی 15 محرم الحرام سن 1446 ہجری کو نماز فجر کے بعد سالانہ غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز ہوا، عرب میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 15 محرم الحرام کو خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا، گورنر مکہ نے غسل کا آغاز کیا، خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو اب زمزم اور عرق گلاب سے دھویا گیا، غسل کے بعد اسے عود، عرق گلاب اور بخور سمیت دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔‌ ان مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی آفیشل سائٹس پر اپلوڈ کی جائیں گی۔‌ غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد سیکیورٹی فورسز نے حفاظتی حصار قائم رکھا۔ خیال رہے کہ ہر سال خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 15 محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے۔ اسی طرح غلاف کعبہ بھی اب گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام كو تبدیل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button