Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتعراق

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کربلا کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر اور کربلا کے گورنر کے درمیان یوم عاشورا کی زیارت کے سلسلے میں گفتگو

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کربلا کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر اور کربلا کے گورنر کے درمیان یوم عاشورا کی زیارت کے سلسلے میں گفتگو

کربلا معلی میں واقع دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کربلا کے گورنر انجینیئر نصیف جاسم الخطابی سے ملاقات کی اور ان سے یوم عاشورا کے سلسلے میں گفتگو کی۔

ہمارے ساتھی رپورٹر نے اس ملاقات کے سلسلے میں رپورٹ تیار کی ہے جس پر توجہ دیں۔

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کربلا کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر سید عارف نصر اللہ نے کربلا کے گورنر کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سید عارف نصراللہ نے کربلا کے گورنر سے اس ملاقات میں اس تاریخی شہر کی حقیقت، اس کی طرف توجہ اور احترام کی ضرورت کے ساتھ ساتھ اس شہر کے ضروریات نیز زائرین کے استقبال کے لئے موکب کی تیاریوں کے سلسلہ میں گفتگو کی۔

اس ملاقات میں انہوں نے کربلا شہر کو حضرت سید الشہداء علیہ السلام سے منسوب ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی روحانی شناخت، مذہبی اور تاریخی حوالے سے اس سرزمین کو نمونہ اور محفوظ بنانے کی ضرورت پر تاکید کی اور انہوں نے نئے آنے والے لوگوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کی جانب سے بے دینی  اور منحرف خیالات پھیلانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے پر بھی زور دیا۔

اس ملاقات میں انہوں نے کربلا بین الاقوامی ایئرپورٹ کے جلد کھلنے اور اس کے بعد زائرین کو دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی بات کی اور اس کے علاوہ کربلا شہر کی ترقی اور اس شہر کے لوگوں کے لئے روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کرنے والی اقتصادی شغل اور محصولات پر تبادلہ خیال کیا۔

سید عارف نصراللہ نے الخطابی کے ساتھ ملاقات میں ایک جانب کربلا شہر میں مختلف مواقع پر منعقد ہونے والے لاکھوں زائرین کے انتظام و انصرام کے سلسلے میں سنجیدہ منصوبہ بندی اور حکومتی تعاون، امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے متولیوں سے ہم آہنگی پر پر زور دیا،  دوسری جانب حسینی موکب اور انجمنوں کے متعلقہ اداروں کے درمیان سروس، سیکورٹی اور ثقافتی سطحوں پر مکمل ہم آہنگی پر زور دیا۔

کربلا کے گورنر انجینیئر نصیف جاسم الخطابی نے بھی پوری دنیا بالخصوص عراق میں مسلمانوں اور شیعوں کی خدمت میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی خصوصی کوششوں اور عنایتوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button