Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیا

پیرس: اولمپکس کی تیاریاں عروج پر، دریا اور راستے ٹریفک کیلئے بند، شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا

آج شہری حکام نے پیرس کے متعدد علاقوں کی ناکہ بندی کی تاکہ اولمپکس کی تقریبات کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اس دوران وسطی پیرس کے ۶؍ کلومیٹر طویل حصے کو ٹریفک اور شہریوں کیلئے بند کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اولمپک گیمز ۲۶؍ جولائی سے شروع ہوں گے۔

ہزاروں فرانسیسی سیکوریٹی فورسیز نے اگلے ہفتے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل وسطی پیرس کے چھ کلومیٹر طویل حصے کو بند کر دیا ہے۔ ۲۶؍ جولائی کو ہونے والی افتتاحی پریڈ میں ایتھلیٹس دریائے سین میں سفر کریں گے۔ اس کے پیش نظر اطراف کے علاقوں کے راستے جمعرات کی صبح سے گاڑیوں کیلئے بند کردیئے گئے تھے۔ افتتاحی تقریب میں صرف آٹھ دن باقی ہیں۔ پیرس میں تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں کیونکہ اولمپکس میں ۹۰؍ لاکھ شائقین کی آمد متوقع ہے۔ منتظمین ایفل ٹاور، انویلائڈز یا پلیس ڈی لا کنکورڈ جیسے مشہور مقامات پر عارضی کھیلوں کے اسٹیڈیم کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button