خبریںدنیاعلم اور ٹیکنالوجی

دنیا بھر میں کمپیوٹر سسٹم  متاثر ہوئے

دنیا بھر میں 19 جولائی کو بینکوں، ہوائی اڈوں، ہسپتالوں، ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنز، سرکاری دفاتر، ٹیکنالوجی فرمز اور ہوٹلوں سمیت دیگر اداروں کے کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوئے، جس سے کئی گھنٹوں تک کام ٹھپ ہوکر رہ گیا۔

بی بی سی کے مطابق کمپیوٹر سسٹمز میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں کم سے کم 3300 پروازیں منسوخ ہوئیں اور مسلسل پروازوں کے منسوخ ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کمپیوٹر سسٹمز میں خرابی کی وجہ سے برطانوی ٹی وی چینل اسکائے نیوز اپنی براہ راست نشریات دکھانے سے بھی محروم رہا۔

اسکائے نیوز کے دفتر کے تقریبا تمام کمپیوٹرز متاثر ہوئے، جس وجہ سے وہاں صحافی نہ صرف اپنا کام کر سکے بلکہ ٹی وی چینل کی نشریات میں بھی خلل پڑا۔

اسی طرح امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں ایمرجنسی سروسز اور ہسپتالوں کی سروسز بھی متاثر ہوئیں جب کہ کاروباری اداروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button