اسلامی دنیاپاکستانخبریں

ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستو ں کے عدالتی فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر مسلط حکمران طاقت کی سیاست کر رہے ہیں۔

طاقت و اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ظالم ہیں اور ہم روز اول سے مظلوم کے حامی ہیں۔

پاکستان کے نوے فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں۔ان کے پشت پناہ بھی ناکام ہو چکے ہیں۔
ان شاءاللہ بہت جلد عدل و انصاف کا سورج طلوع ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی غالب اکثریت پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان پر بھروسہ کرتے ہیں ان پر پابندی کا سوچنا بھونڈا مزاق ہے۔عمران خان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ پھوڑ دی جائے گی۔

ہاتھ توڑ دیئے جائیں گے۔ہم مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button