آئی سی جے (بین الاقوامی عدالت انصاف) نے فیصلہ سنایا کہ اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قدرتی وسائل کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی ہوگی۔ فلسطینی سرزمین ’’واحد علاقائی اتحاد‘‘ ہے جس کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے آج کہا کہ قانونی نقطہ نظر سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین ’’واحد علاقائی اتحاد‘‘ ہے جس کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔ آئی سی جے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہیگ کے ضوابط اب روایتی بین الاقوامی قانون کا حصہ ہیں، جن کا اطلاق اسرائیل پر بھی ہوتا ہے۔ مزید برآں، اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قدرتی وسائل کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔