افریقہخبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
افریقہ میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کا انعقاد
ماہ محرم کے آغاز سے ہی مغربی افریقہ کے شیعوں اور محبان اہل بیت علیہم السلام نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح افریقہ کے مختلف ممالک سنگال، گیمبیا، گنی بساو اور موریطانیہ کے شہروں اور قصبوں میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی۔
سنگال کے شہروں ڈاکار، کولک، زیگنیشور، فاتک، کیلڈا اور تھیس، کیمیا کے شہروں بنجول اور سیریکنڈا، موریطانیہ کے مرکز نواکشوٹ میں درجنوں مجالس اور جلوس عزا میں عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے شرکت کی۔ غنی کے بساؤ اور بافتہ کے شہروں میں تلاوت و ختم قرآن کریم، عزاداری، سوز و سلام، نوحہ خوانی کے علاوہ مقامی اور بیرونی مبلغین نے عاشورا کی لازوال تحریک کے سلسلہ میں تقاریر کیں، جن سے سامعین مستفید ہوئے۔
اسی طرح فصل عزا میں مقامی ریڈیو، ورچوئل گروپس اور سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ شب و روز مختلف پروگرام نشر ہوئے۔