خبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائریورپ

یونان میں عشرہ محرم انتہائی عقیدت و احترام سے منعقد ہوا

پوری دُنیا کی طرح یونان میں بھی عشرۂ محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، یونان کے مختلف شہروں میں عشرہ ہائے مجالس کا انعقاد کیا گیا جب کہ مرکزی عشرہ مجالس یورپ کے قدیمی امام بارگاہ عزاخانہ گلزارِ زینبؑ پیریا میں منعقد ہوا۔ جسے مولانا فخر عباس علوی نے خطاب کیا۔

حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا علیہم السلام کی عظیم اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دارالحکومت ایتھنز سے متصل تاریخی شہر پیریا میں واقع عزاخانہ گلزارِ زینب ؑمیں (46 واں) چھیالیسویں عشرۂ محرم کا انعقاد ہوا۔

ایام عزاء کے دوران منعقدہ عشرہ مجالس میں نماز باجماعت، ماتم داری، تبرکات عزا کی زیارت اور نذر کا اہتمام کیا گیا۔  یوم عاشورا کو قدیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جلوس عزا برآمد ہوا جسمیں شبیہ تابوت حضرت امام حسینؑ اور علم حضرت ابو الفضل عباسؑ بھی برآمد ہوا اور عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں پرسہ پیش کیا۔

عشرۂ محرم الحرام کے دوران یونان کے مختلف شہروں اور جزائر میں رہنے والے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں مجالس عزا اور جلوس عزا میں شرکت کی۔

یوم عاشورا کی مناسبت سے منعقدہ مجلس کے آخر میں منتظمین کی جانب سے ملک و ملت کی ترقی کیلئے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں اور ریاستی اداروں کے بھرپور تعاون پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button