اسلامی دنیاخبریںعراق
یوم عاشورا پر نینوا میں عیسائیوں نے موکب (سبیل) لگایا
گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی صوبہ نینوا میں عاشورہ حسینی کے موقع پر عیسائیوں نے موکب (سبیل) لگایا۔
عیسائی موکب کے انچارج نے سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ موکب امام زین العابدین علیہ السلام کے نام پر نینوا صوبے کے رش نامی گاؤں میں لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر سال یوم عاشورا کے احیاء کے لئے عیسائی موکب لگاتے ہیں اور یہ حاضری سال بہ سال بڑھتی جاتی ہے اور شبکی زائرین کی حاضری میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ حاضری سال بہ سال بڑھتی جا رہی ہے اور یہ اس بات کی تجدید ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا انقلاب صرف اسلام سے مخصوص نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک انسانی مشن ہے۔