خبریںدنیا

ہندوستان؛یوپی کے گونڈا میں ریل حادثہ، چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے، 4 افراد کی موت، کئی زخمی

واقعہ گورکھپور ریلوے سیکشن کی موتی گنج سرحد پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کے تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے ریلوے حکام سے رپورٹ طلب کی ہے

گورکھپور: یوپی کے گونڈا میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہاں چنڈی گڑھ سے گورکھپور کے راستے آسام جانے والی ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں 4 افراد کی موت ہو گئی جبکہ کم از کم 20 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ واقعہ گورکھپور ریلوے سیکشن کی موتی گنج سرحد پر پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تباہ شدہ کوچز میں پھنسے مسافروں کو نکالا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کے علاوہ پولیس انتظامیہ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیکل ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور ڈبوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے بعد روٹ پر آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا نمبر 15904 ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button