پاكستان؛ معرکہ کربلا محض ایک واقعہ نہیں بلکہ شعور، حریت، خودداری، جرات، شجاعت، ایثار وقربانی اور صبر و انقلاب کا مکمل فلسفہ ہے ولایت علی خان
کھرمنگ(پ۔ر)کاچو ولایت علی خان صدر اصغریہ ویلفیئر سوسائٹی طولتی نے گیارویں محرم الحرام کی مجلس کے موقع پر حسینی پیغام دیتے ھوئے کہا کہ معرکہ کربلا محض ایک واقعہ نہیں بلکہ شعور، حریت، خودداری، جرات، شجاعت، ایثار وقربانی اور صبر و انقلاب کا مکمل فلسفہ ہے ۔واقعہ کربلا ہر ایک کے لئے زندگی کے ہر میدان میں نمونہ عمل ہے،امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب نے رہتی دنیا تک کے لئے ثابت کر دیا کہ اسلام پہ ہر چیز کو قربان کیا جا سکتا ہے مگر اسلام کوکسی چیز پہ قربان نہیں کر سکتے۔ حق اور نظریات کی دفاع کے لئے جان ،مال، اولاد بھی قربان کر دی اور تا قیامت دنیا بھر کے ظالموں کے مقابل کھڑے ہونے کا ہنر سیکھایا۔
امام حسین و اصحاب وفا کی اساسی تحریک آفاقی اقدار کی حرمت و پاسداری،باطل کا رد،مظلوم کی مدد،ظالم کے خلاف قیام،معاشی معاشرتی اور سیاسی حقوق کی فراہمی اور اس کے احیا کی جدوجہد صحیح معنوں میں کائناتی مقصود کی تائید ونصرت ہے یہ عناصر کی امتیازات ہے کہ اسلام کی ہیت اجتماعیہ کے قیام اور اسلامی زندگی کا مقصود حاصل ھوتے ہے۔امام عالی مقام کی بے نظیر قربانی ذبح عظیم ہے۔رسم شبیری کی ادائیگی راز حیات ہے،امت کی وحدت کا عملی نمونہ ہے،بنائے لا الہ کا مصداق اور امام عالی مقام کے اسوہ سے ایمان تازہ، نوائے زندگی میں سوز پیدا کرتا ہے اور حریت کا درس دیتا ہے۔