ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے وفد کا مواکب حسینی کا دورہ
ثقافتی اور فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے وفد نے کربلائے معلی میں منعقد موکب کا دورہ کیا۔
فلاحی اور ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے وفد نے کربلائے معلی میں متعدد موکب اور انجمنوں کا دورہ کیا۔
یہ دورہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے حکم پر انجام پایا۔ جس کا مقصد معظم لہ کا سلام پہنچانے کے ساتھ ساتھ پانی اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنا تھا۔
فلاحی اور ثقافتی ادارہ مصباح الحسین کے ڈائریکٹر عبد الصاحب الکیشوان نے شیعہ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں بتایا: اس دورے میں باب الطاق، باب السلمہ، باب بغداد، باب خان کے علاقے کے عزائی موکب اور انجمن قاسم ابن امام موسی کاظم علیہ السلام کا دورہ شامل تھا۔
صاحب الکیشوان نے مزید بتایا: اس دورے کے دوران اس وفد نے موکب ہائے حسینی سے ملاقات کر کے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا سلام اور زائرین اور عزاداروں کی مسلسل خدمات کے سلسلہ میں نصیحتوں کو پہنچایا اور ان کی قابل قدر خدمات کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید بتایا: یوم عاشورا زائرین اور عزاداروں میں تقسیم کرنے کے لئے موکب ہائے حسینی کو پانی اور کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی گئی۔
الکیشوان نے بتایا: اس ملاقات کا مقصد ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کا موکب ہائے حسینی سے تعلقات کو مضبوط بنانا اور ان کا ضروری تعاون کرنا تھا تاکہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی بہتر خدمت انجام دی جا سکے۔